سانولا ہونا کوئی بری بات نہیں، نندیتا داس

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ادکارہ نندیتا داس کہتی ہیں کہ سانولا رنگ ہونا کوئی بری بات نہیں۔ انسان جو ہے جیسا ہے اسے اسی میں خوش ہونا چاہیے۔ یہی پیغام دینے کے لیے وہ دا ڈارک اینڈ بیوٹی فل مہم میں شامل ہوئی ہیں۔ چنائی میں دا ڈارک اینڈ بیوٹی فل کی مہم شروع کی گئی ہے اور بھارتی اداکارہ نندیتا داس بھی اس کا حصہ ہیں۔

ذرائع سے خصوصی گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مہم میں اس لئے شامل ہوئیں کیونکہ انہیں سانولی لڑکیوں کا اعتماد بڑھانا ہے۔ سانولے رنگ کے باعث انھیں فلموں میں کیا سننا پڑتا ہے اور وہ اس کا کیا جواب دیتی ہیں، اس کے بارے میں انھوں نے کچھ یوں بتایا، نندیتا داس نے ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کی خواہش بھی کی۔