پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) تخفیف غربت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ ایڈوانس بائیو ٹیکنالوجی (این آئی جی اے بی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں ، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائیگا، پاکستان زرعی تحقیقات کونسل (پی اے آرسی) میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
جس میں پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد، اٹلی کے زرعی ماہر ڈاکٹر مارچیٹی اور دیگر زرعی سائنسدان بھی موجود تھے، اس موقع پر پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمدنے کہا کہ ملک میں زیتون کی کاشت کو فرو دینے کیلئے اٹلی کی حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ این آئی جی اے بی کے ساتھ ایم او یو سے زیتون کی کاشت میں جدید طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے تیزی لائی جائے گی۔