اولمپک 2020 کی میزبانی، جاپان کو تین کھرب ڈالر منافع ہو گا

Olympic

Olympic

ٹوکیو (جیوڈیسک) کاروباری برادری میں زبردست جوش و خروش، معیشت بہتر ہوگی۔ حکومت نے منصوبہ بندی شروع کر دی، کھلاڑی اور سیاح نیا جاپان دیکھیں گے۔ جاپان کو اولمپک 2020 کی میزبانی ملنے پر ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین اولمپک کی میزبانی سے جاپان کی معیشت میں 3 کھرب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔

کاروباری برادری میں زبردست جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔ جاپانی ماہرین کے مطابق پست ہوتی ہوئی معیشت جس کو سونامی کے ہولناک واقع نے مزید پست کر دیا تھا۔ اس لیے اولمپک کی میزبانی کی اشد ضرورت تھی۔ اب اس کی میزبانی سے معیشت میں تین کھرب ڈالر اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب جاپانی حکومت اور انتظامیہ نے اولمپک کی میزبانی کیلئے زبردست منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس عزم کے ساتھ اولمپک میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور لاکھوں کی تعداد میں آنیوالے سیاحوں کو ایک نیا جدید اور خوبصورت جاپان دیکھنے کو ملے گا۔