بریسلز (جیوڈیسک) ہاکی ورلڈ لیگ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان ٹیم آج اپنا دوسرا میچ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔
بلجیم میں جاری ایونٹ میں پاکستان اورعالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے آمنے سامنے ہونگی۔
گرین شرٹس نے پہلے میچ میں پولینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی جبکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اپنے پہلے میچ میں فرانس کو 10 گول سے ہراچکا ہے۔ پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان 3 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔