اولمپکس چیمپئن یوسین بولٹ نے لندن ڈائمنڈ لیگ بھی جیت لی

Olympic Championship

Olympic Championship

لندن (دنیا نیوز)اولمپکس چیمپئن یوسین بولٹ نے لندن ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس کے 100 میٹر مقابلے میں فتح سمیٹ لی۔ ریکارڈز بنا نا شاید جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ تین مرتبہ کے اولمپکس چیمپئن لائیٹننگ بولٹ نے لندن میں شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پچھاڑ دیا۔

انھوں نے 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں اپنے سیزن کا بہترین ٹائم سیٹ کرتے ہوئے فاصلہ 9.85 سیکنڈ میں طے کیا۔ان کی شائقین کے سامنے دلچسپ انداز میں رونمائی سے سب بہت محظوظ ہوئے۔دوسرے نمبر پر امریکہ کے مائیکل راجرز رہے جنھوں نے فاصلہ 9.98 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ تیسری پوزیشن جمیکا کے ہی نیسٹا کارٹر کے پاس رہی۔