اولمپکس میزبانی، چین کا جاپان کو مبارک باد دینے سے انکار

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) جاپان کو پہلے جنگ عظیم دوئم کے درمیان کی گئی زیادتیوں پر معافی مانگنی چاہئے، چین چین نے 2020 کے اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے پر جاپان کو مبارک باد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق چین نے کہا ہے کہ جاپان کو پہلے دوسری جنگ عظیم کی زیادتیوں پر معافی مانگنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ چین کے ذرائع نے بھی 2020 کی اولمپکس کی میزبانی ملنے سے قبل سپین کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ دنیا کی دوسری اور تیسری سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان سرحدی تنازعات کے باعث اختلافات کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ جاپان کو 1931 سے 1945 کے درمیان اپنے فوجیوں کے ذریعے چین کے شہریوں سے کی گئی زیادتیوں پر معافی مانگنی چاہئے۔