اوم پوری اور فہد مصطفی کی فلم ’’ایکٹران لا ‘‘کی پہلی جھلک ریلیز

MOVIE POSTER

MOVIE POSTER

کراچی (جیوڈیسک) بالی ووڈ معروف اداکاراوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم’ ’ایکٹران لا‘‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر فلم کی کہانی مزید دلچسپ نظر آرہی ہے، اس پوسٹر میں اوم پوری ایک چھتری لیے اداس کھڑے ہیں تاہم فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات خان مسکرا رہے ہیں۔

پوسٹرکو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مہوش حیات ایک ٹی وی رپورٹر جب کہ فہد مصطفیٰ ایک مشہور شخصیت کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اوم پوری کے سیاہ کوٹ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک وکیل بنے ہیں۔فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا نے اب تک اس فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ مہوش حیات کے مطابق فلم سوشل کامیڈی ہے،

جس میں جذباتی کردارنگاری کو بھی پیش کیا گیا ہے۔اوم پوری کے مطابق فلم کا خیال یہ ہے کہ اداکاروں اور وکیلوں میں کچھ مشابہت موجود ہے۔مداحوں کو بھی اس فلم کا پہلا پوسٹر بیحد پسند آرہا ہے جو کہ اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔