اوم پوری کا کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا دورہ

Om Puri

Om Puri

کراچی (جیوڈیسک) معروف بھارتی اداکار اوم پوری کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس پہنچے، طالب علموں سے بات چیت کی، کچھ اپنی کہی کچھ ان کی سنی۔

تھیٹر کے طالب علموں اور ابھرتے فنکاروں کے ساتھ اس شام کا آغاز بھارتی آرٹ سینما کے اس منجھے ہوئے نام نے اداکاری کے میدان میں اپنے 40سالہ سفر کی ابتدا کا تزکرہ کرتے ہوئے کیا۔

تھیٹر، ٹی وی، آرٹ اور کمرشل سینما سے لیکر بینالاقوامی سطع پر اپنا لوہا منوانے والے نامور اداکار نے گفتگو کے دوران اپنے کریر کے ہر میدان اور چھوٹے بڑے کردار کو اہم قرار دیا۔

نئے اداکاروں اور فنکاروں اور اوم پوری کے درمیان گفتگو اور سوال جواب کے اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ مزاح کا پہلو بھی نمایاں رہا۔

نیشنل اکیڈمی آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے اس تقریب میں ادارے کے طالب علموں اور اساتذہ کے علاوہ اوم پوری کے ساتھ ان کی زیر تکمیل پاکستانی فلم کی پروڈکشن ٹیم کے اہم اراکین بھی شامل ہوئے۔