عمانی وزیر خارجہ کی اہلیہ نے رقم ہارنے پر ہوٹل کیخلاف مقدمہ کر دیا

 Nora Al-Daher

Nora Al-Daher

لندن (جیوڈیسک) عمان کے وزیر خارجہ کی اہلیہ نے لندن کے ہوٹل میں کروڑوں روپے جوئے میں ہارنے پر ہوٹل کیخلاف مقدمہ کر دیا۔

عمانی وزیر خارجہ کی اہلیہ جنہیں جوئے کی لت لگی ہوئی ہے۔ شہزادی نورالزہر نے لندن کے ایک مہنگے ”کسینو“ میں اپریل 2012ء میں جواء کھیلا اور ایک ہی رات میں 20 لاکھ پاﺅنڈ داﺅ پر لگا دئیے اور ساری رقم ہار گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹاف نے مزید اور پھر مزید کھیلنے پر اکسایا اور وہ خالی ہاتھ ہو گئیں۔ ادھر ہوٹل انتظامیہ نے بھی ان کیخلاف دعوے میں کہا ہے کہ نور نے جو چیک دئیے ان میں سے بعض کیش ہی نہیں ہوئے۔