خرطوم (جیوڈیسک) سوڈانی الیکشن کمیشن کے مطابق تیرہ اپریل کو شروع ہونے والے چار روزہ صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ چھیالیس اعشاریہ چار فیصد رہا۔
صدر عمر البشیر کو پچپن لاکھ اسّی ہزار ووٹ ملے، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے دو ہزار تین میں دارفور میں بغاوت کو کچلنے کے لئے نسل کُشی کے الزامات میں صدر عمر البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
وہ ان الزامات کو مسترد اور عدالت کے ساتھ تعاون سے انکار کر چکے ہیں۔