عمر متین کا کسی شدت پسند تنظیم سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا : اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) سکیورٹی اداروں سے بریفنگ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمر متین انٹر نیٹ پر موجود نفرت آمیز مواد سے متاثر تھا۔

اوباما کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ پر موجود نفرت انگیز مواد کو روکنا امریکی اداروں کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فلوریڈا کے واقعے کے بعد گن کنٹرول کے قوانین کو بھی سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔