وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے 43 افراد کی آور بلنگ فوری درست کرنے کا حکم

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے 43 افراد کی آور بلنگ فوری درست کرنے کا حکم، عوام اپنی شکایات ریجنل آفس لاہور میں ای میل کے ذریعے یا خود جا کر پہنچائیں ان کی مسائل ان کی دہلیز پرحل کئے جائیں گے۔

محمد اشرف خاں، تفصیلات کے مطابق سلمان فاروقی وفاقی محتسب پاکستان کی خصوصی پائلٹ پراجیکٹ کی معیاد 31 مارچ 2016 تک کر دی گئی ہے، اس سلسلہ میں محمد اشرف خاں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب پاکستان نے ڈی سی او آفس قصور میںقصور رورل اور کوٹ رادھاکشن کے علاقوں سے واپڈا کی خلاف آور بلنگ کی 43درخواستوں کا فیصلہ سنا تے ہوئے لاکھوں روپے کی آور بلنگ موقع پر درست کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی کے حکم پر وفاقی اداروں کے خلاف شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اور آئندہ بھی جاری رہے گا، عوام اپنی شکایات ای میل کے ذریعے یا خود جا کر ریجنل آفس لاہور میں پہنچائیں۔

ان کی شکایات کا ازالہ ان کے ضلع میں خود آ کر کریں گے اور متعلقہ افراد کو تاریخ اور جگہ کے متعلق بزریعہ ڈاک/ٹیلی فون اطلاع کر دی جائے گی، واپڈا کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے 17 فروری کو پھول نگر میں جائیں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126