بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے بلوچستان پہنچنے کا خطرہ ٹل گیا۔
بلوچستان کے انچارج کورونا آپریشن سیل ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ اسلام آباد کے این آئی ایچ ڈی بھجوائی گئی قلات سے اومی کرون کے مشتبہ افراد کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہو گئی۔
ڈاکٹر نقیب اللہ کے مطابق تمام مریض کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن تمام مشتبہ افراد کے اومی کرون ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے 2 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ مزید 6 مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔