برازیل (جیوڈیسک) کے صدر دلما روسف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج مستحکم جمہوریت کی ضمانت اور ہرشہری کا جمہوری حق ہے تاہم پر تشدد احتجاج اور لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ برازیل کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں سے جاری مہنگائی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ سمیت آئندہ سال فٹبال کپ کے انعقاد سے حکومت کے خلاف احتجاج کے تسلسل نے بلا آخر برازیلین صدر دلما روسف اور ان کے حامیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔
صدر دلما روسف نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے تاہم اس کی آڑ میں سرکاری و نجی اداروں کو نقصان پہنچانا اور لوٹ مار کرنا قانونی طور پر جرم ہے اور اس جرم کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے عوام کو اوکسا رہے ہیں۔ جس کی حکومت قطعی اجازت نہیں دے گی۔ اس موقع پر ان کے حامیوں نے ان کو اپنے درمیان پاکر خوشی سے رقص بھی کیا۔یاد رہے کہ برازیل میں معمولات زندگی صدر کے خطاب کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی۔