ٹورنٹو (جیوڈیسک) چاکلیٹ کانام آتے ہی منہ میں پانی بھر سا جاتا ہے جو کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی پسندیدہ ہے۔ کینیڈا میں ماہر ین نے اسی لذیذ چاکلیٹ سے کیتلی تیار کی ہے۔
جو کہ مکمل طو ر پر صرف اور صرف چاکلیٹ سے بنائی گئی ہے۔ اس چاکلیٹی کیتلی کو خاص ٹمپریچر میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے جس میں گرم چائے ڈال کر مہمانوں کو بھی پیش کی جاسکتی ہے لیکن اس کے بعد یہ تپش سے پگھل جائے گی اور دوبارہ قابلِ استعمال نہیں رہے گی۔