ایک اور مخلوط حکومت نہیں بنانا چاہتے ہیں: ڈیوڈ کیمرون

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نہیں چاہتے کہ ان کی جماعت ایک اور مخلوط حکومت بنائے اور وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اگر انتخابات میں یکسر کامیابی میں انہیں کم نشستیں ملی تو وہ اقلیتی حکومت بنائیں گے۔

کیمرون کی مرکز نواز دائیں بازو کی کنزرویٹو پارٹی اس وقت لبرل ڈیمو کریٹ کے ساتھ مخلوط حکومت میں سینئر پارٹنر ہے تاہم وہ آئندہ مئی کے عام انتخابات میں معلق پارلیمنٹ کی صورت میں مزید مخلوط حکومت نہ بنانے کے وعدے پر حصہ لیں گی۔

اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ اقلیتی حکومت جلد ہی گر جائے گی جس کے نتیجے میں دوسرے انتخابات کرانے پڑیں گے۔ کیمرون کے ایک معتمد نے مرکز نواز بائیں بازو کے جریدے کو بتایا کہ وہ اس بارے میں بالکل واضح ہیں۔ وہ ایک اور مخلوط حکومت نہیں بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشور میں یہ وعدہ کہ انتخابات کے بعد کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا رائے دہندگان پر بالکل واضح ہو جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ انہیں اچھی طرح علم ہو کہ انتخابات میں کیا چوائس ہے۔

گزشتہ ماہ شائع ہونیوالے ایک جائزے ایم او آر آئی میں بتایا گیا ہے کہ 65 فیصد رائے دہندگان آئندہ سال کے انتخابات میں معلق پارلیمنٹ کے خلاف ہیں۔