ایک دن کے وقفے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی

Stock Market

Stock Market

مندی کی شدت میں اضافے کے باعث انڈیکس میں ایک ساتھ تین نفسیاتی حدیں گرگئیں۔ جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ابتدا میں محدود تیزی بھی رونما ہوئی تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دبا نیمارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا۔

تقریبا تمام ہی سیکٹر کے سرگرم اسٹاکس میں پرافٹ ٹیکنگ سے مندی کا شدت میں اضافہ ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ 303 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوگئی تاہم کاروبار کے اختتام پر تھوڑی ریکوری آئی اور مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 222 پوائنٹس کی حتمی کمی سے 23092 پوائنٹس پر بند ہوا۔