اے بی ڈویلیئرز کا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ

AB de Villiers

AB de Villiers

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) اے بی ڈیویلیئرز نے 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیو وینڈررز سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان اے بی ڈویلیئرز نے صرف 16 گیندوں پر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سینچری اور 31 گیندوں پر سینچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس سے قبل جے سوریا نے پاکستان کیخلاف 17 گیندوں پر نصف سینچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے ایںڈرسن نے 36 گیندوں پر تیز ترین سینچری بنائی تھی۔ کورے ایںڈریسن نے 36 گیندوں پر سینچری بنا کر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا تھا۔

شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو سالوں ان کے پاس رہا۔