نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں چھیاسی رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ساتھ ہیمٹن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم نے مارٹن گپتل کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کردیا۔ گپتل نے انیس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو نواسی رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ولیمسن اور ٹیلر نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ ٹیلر نے ساٹھ اور ولیمسن نے پچپن رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں پر تین سو انسٹھ رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم جوناتھن ٹراٹ کی ناقابل شکست سینچری کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پینتالیسویں اوور میں دو سو تیہتر رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ ٹراٹ نے ناٹ آٹ ایک سو نو رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ پانچ جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔