لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ تو دبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہونے والے کرکٹرز کل سے لاہور میں ٹریننگ شروع کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا۔ سیریز کے لئے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
جو کھلاڑی اس وقت پاکستان میں ہیں ان کے لئے مختصر دو رانیے کا کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑی آج شام رپورٹ جبکہ باقاعدہ ٹریننگ کل سے کریں گے۔ ٹریننگ میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، صہیب مقصود اور سرفراز احمد حصہ لیں گے۔