ون ڈے اسکواڈ کے کپتان مصباح الحق کی زمبابوے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

لاہور(پی پی سی) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عمر اکمل جلد کراچی جائیں گے جہاں ان کے ٹیسٹ ہونگے دورہ زمبابوے میں نئے لڑکوں کو چانس دینگے ۔ون ڈے اسکواڈکے کپتان مصباح الحق نے زمبابوے روانگی سے پہلے لاہور ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں کہاکہ عمر اکمل کو ڈاکٹرز نے کرکٹ کھیلنے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور ہم سب عمر اکمل کی صحت یابی چاہتے ہیں۔ عمر اکمل جلد کراچی جائیں گے جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔

بورڈ میں کئی لوگ ان کے لیے فکر مند ہیں۔ دورہ زمبابوے میں نئے لڑکوں کو چانس دیں گے۔ انور علی نے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ انور علی کو ون ڈے میں بھی موقع دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ محمد حفیظ پر مشکل وقت ہے مگر وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔