لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر معین خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا۔
ون ڈے اسکواڈ کیلئے مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، فواد عالم، عمر امین، اسد شفیق، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، رضا حسن، محمد عرفان، انور علی، وہاب ریاض اور جنید خان شامل ہیں جبکہ یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ٹی 20 اسکواڈ میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، اویس ضیا، سعد نسیم، رضا حسن، محمد عرفان، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا آسٹریلیا کے علاوہ یو اے ای کیساتھ پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔