ایک سو بتیس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

Finance

Finance

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک سو بتیس ارب روپے کیسولہ منصوبوں کی منظوری دے دی۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا جس میں چھیانویارب روپے کے بارہ منصوبے توانائی کے شعبے سے متعلق رہے۔

ان میں ساڑھے سات ارب روپے کے کیوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ ایکنک میں 41ارب روپے کے 3منصوبے سندھ، نو ارب اسسی کروڑ روپے کے دو منصوبے خیبر پختون خواہ،، گیارہ ارب اسی کروڑ روپے کا ایک منصوبہ جنوبی پنجاب، آٹھ ارب ستر کروڑ روپے کا ایک منصوبہ بلوچستان کے لئے ہے۔ اسی طرح ساڑھے بائیس ارب روپے کا ایک منصوبہ آزاد کشمیر، 43 ارب ساٹھ کروڑ روپے کیسات منصوبے پنجاب اور دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ایک منصوبہ اسلام آباد کے لئے ہے۔