ایک تہائی برطانوی شہریوں کا نسلی تعصب رکھنے کا اعتراف

British

British

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں کئے گئے ایک نئے تحقیقی سروے میں ایک تہائی شہریوں نے نسلی تعصب رکھنے کا اعتراف کیا ہے ۔سماجی ریسرچ کی تنظیم نیٹ سین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں تعصب کی سطح ایک بار پھر تیس سال قبل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سروے کے مطابق 2 ہزار افراد میں سے 30 فیصد سے زائد نے نسلی تعصب رکھنے کا اعتراف کیا۔تنظیم کی چیف ایگزیکٹو پینی ینگ نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد کا نسلی تعصب رکھنا پریشان کن ہے ۔سروے کے مطابق برطانیہ میں 2001 میں نسلی تعصب سب سے کم تھا۔

جب اسکی شرح 25 فیصد تھی۔ سروے کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز میں تعصب کی شرح 35 فیصد جبکہ لندن میں یہ شرح 16 فیصد ہے ۔چھوٹی موٹی نوکری کرنے والے بڑی عمر کے مردوں میں یہ شرح زیادہ ہے ، تاہم تنظیم کے مطابق پڑھے لکھے مرد پروفیشنلز میں اس شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔تعصب کااعتراف کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی امیگریشن کو سخت کیا جائے۔