حضرو (جیوڈیسک) حضرو پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 8 نوجوان گرفتار کر کے سرکاری مہمان بنا لیے۔ تھانہ حضرو پولیس نے اس اطلاع پر کہ جمشید آباد روڈ پر کثیر تعداد میں نوجوان جمعہ کو اکٹھے ون ویلنگ کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ایکشن لیتے ہوئے 8نوجوان گرفتار کر لیے۔
اس موقع پر ایس ایچ او رضوان اللہ نے کہا کہ تھانہ حضرو کی حدود میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا اب تک ملنے والی تمام شکایات پر پولیس نے کارروائی کی ہے، عوام ون ویلنگ سے ہمیں آگاہ کریں فوری کارروائی کی جائے گی۔