ایک سال کے دوران حکومتی قرض 1872 ارب روپے بڑھ گئے

Debt

Debt

کراچی (جیوڈیسک) کراچی یک سال کے دوران مقامی حکومتی قرض ایک ہزار آٹھ سو بہتر ارب روپے بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران مقامی حکومتی قرض نو ہزار سات سو باون ارب روپے پر پہنچ گئے ۔صرف جون میں ہی چار سو چھیالیس ارب کے قرض لئے گئے۔

مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کے اختتام پر مقامی حکومتی قرض سات ہزار آٹھ سو 80 ارب روپے کی سطح پر موجود تھے۔ اس دوران ٹریژری بلز سے ایک ہزار باون ارب روپے پرائز بانڈز سے تین سو نواسی ارب بچت اسکیموں سے تین سو انتیس ارب روپے حاصل کئے گئے۔