کراچی (جیوڈیسک) ایک سال میں حکومتی قرض ایک ہزار پانچ سو پچہتر ارب روپے بڑھ گئے۔ حکومت کا مجموعی اندرونی و بیرونی قرضہ تیرہ ہزار آٹھ سو چونسٹھ ارب روپے ہو گیا۔ کراچی اسٹیٹ بینک کے مارچ دو ہزار تیرہ تک کے جاری۔
اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے مجموعی اندرونی و بیرونی قرض جی ڈی پی کا ساٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ہو گئے ہیں۔ حکومت کے مقامی قرضوں کا حجم آٹھ ہزار آٹھ سو ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم پانچ ہزار نو سو تریپن ارب روپے ہے۔