ملتان (جیوڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، 7 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.89فیصد اضافہ ہوگیا۔
17بڑے شہروں سے 53اشیا کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 14اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،11اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ28اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس ہفتہ کے دوران پیاز، کیلا، پٹرول،گوشت ،ایل پی جی سلنڈر،انڈے ، دال ،صابن،چاول،مٹن،دال چنا،چینی،گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر ،چکن فارمی،چائے کی پتی،آلو، کوکنگ آئل،ادرک،گڑ،دال مونگ،سرخ مرچ پسی ہوئی،بچوں کا خشک دودھ اور دال ماش کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔