پیاز پر ٹیکس اور برآمد پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، بوسن

Onions

Onions

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات خان بوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ سال تک پیاز کی پیداوار بڑھاکر کھپت پوری کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں زرعی ماہرین، پالیسی ساز اداروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیاز کی نئی فصل پر ٹیکس اور برآمد پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس وقت پیاز کی مقامی کھپت 2 کروڑ ٹن سے زائد ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے زراعت کو منافع بخش بنانا ہوگا اور اس سلسلے میں حکومت کسان دوست پالیسیاں پھیلانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو صوبوں میں کاشت کاروں کے نمائندوں سے مشاورت کرکے چھ ہفتوں میں رپورٹ پیش کریگی۔