لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں آن لائن بینکنگ کی دھوم مچ گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران آن لائن یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نہ لمبی قطار نہ ہی انتظار، جدید ٹیکنالوجی اب پاکستانی عوام کی بھی بدل رہی ہے۔ تیزی سے پھیلتی ہوئی انٹرنیٹ سروس سے عوام میں انٹرنیٹ بینکنگ کے شعور میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب کئی صارفین لمبی لبمی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بجائے آن لائن بلوں کی ادائیگی کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق سال 2016 میں انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں سے 44 فیصد افراد ایسے ہیں جو آن لائن یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کرتے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران آن لائن بینکنگ ٹرانزیکشن کا حجم 880 ارب روپے رہا۔ اس دوران آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد 6 فیصد اضافے سے 19 لاکھ تک پہنچ گئی۔