دنیا بھر میں آن لائن جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسی موضوع پر ہالی وڈ میں بنائی گئی فلم “رنر رنر” ریلیز کے لئے تیار ہے۔ رنر رنر”کا ہیرو کالج کا طالب علم ہے جس کا آن لائن کھیل کے ذریعے جرائم پیشہ افراد سے واسطہ پڑ جاتا ہے۔
یہ لوگ اس نوجوان کے ذریعے اپنے مجرمانہ مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ جسٹن ٹمبر لیک اور بین ایفلک جیسے نامی اداکاروں پر مشتمل ہے۔ سنسنی سے بھرپور یہ ایکشن فلم تیس ستمبر کو ریلیز ہو گی۔