ہالی ووڈ ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس 6 کا نیا ٹریلر جاری

Fast Furious 6

Fast Furious 6

لاس اینجلس(جیوڈیسک)لاس اینجلس این جی ٹی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر باکس آفس پر دھمال مچانے کے لیے تیار ہے اور سیریز کے سلسلے کی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورئس6″ (Fast & Furious 6)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار جسٹن لِن کی اس فلم میں وِن ڈیزل،پال واکر،مشعل روڈریگوئز، وین جانسن اور جارڈانا بریوسٹر اپنے سابق کرداروں میں موجود ہیں جن کے ساتھ لیوک ایونزاس بار فلم میں وِلن کا کردارنبھا رہے ہیں۔ پچھلی فلم میں100ملین ڈالر کی چوری کرنے کے بعد گو ڈومینک ٹوریٹو(وِن ڈیزل)اور برائن او کونن(پال واکر)کا گروپ اپنے پیشے کو خیرباد کہہ چکا ہے۔

لیکن پولیس ریکارڈ سے اپنی کرائم لسٹ کلیئر کروانے کے لیے یہ گروہ ایک بار پھر شاطر مجرم کی گرفتاری میں پولیس حکام کی مدد کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔کرس مورگن کی تحریر کردہ اس فلم کو وِن ڈیزل اور کلیٹن ٹان سینڈ نے مشترکہ طور پر وڈیوس کیا ہے۔

جو یونیورسل پکچرز کے تحت17مئی کو برطانیہ اور 24مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جبکہ فلم کی شوٹنگ لندن سمیت کینری جزیرے،اسکاٹ لینڈ اور لاس اینجلس میں کی گئی ہے۔