پاکستان (جیوڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں جولائی تا جنوری کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 4.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے تازہ ترین اعدادو شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 408.39 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 392.44 ملین ڈالر کے فون درآمد کئے گئے تھے،اس طرح موبائل فونز کی درآمد میں 15.95ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ چند سالوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے اور موبائل کے استعمال میں اضافہ کا رجحان جاری ہے ، جس سے موبائل فون کی درآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔