امریکا (جیوڈیسک) کے شہر لاس انجلس میں ہالی وڈ کی کامییڈی اور ایکشن سے بھر پور فلم دی ورلڈ اینڈ کا پریمئر ہوا۔ جسمیں کاسٹ سمیت دیگر ہالی ووڈ اداکاروں نے شرکت کی۔ ہالی ووڈ کی کامیڈی ایکشن فلم دی ورلڈ اینڈ کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے نا مور اداکاروں نے شرکت کی۔ دی ورلڈز اینڈ کی کہانی پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔
جو بیس سال بعد اکٹھے ہو کر پرانی یادیں تازہ کرتے ہیں۔ اسی دوران دنیا پر ایک آفت نازل ہو جاتی ہے۔ کہانی کچھ ایسا موڑ اختیار کرتی ہے کہ دنیا کو بچانے کیلئے انہیں میدان میں آنا پڑتا ہے۔ پانچ دوستوں کی طرح طرح کی شرارتوں اور حماقتوں سے فلم بین خوب محظوظ ہوں گے۔ فلم تئیس اگست کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی۔