نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیمیدانِ جنگ میں دشمن کے مدِ مقابل لڑی جانیوالی جنگیں شاید اتنی ہولناک ثابت نہیں ہو سکتیں جتنی قدرتی آفات سے لڑتے ہوئے زندگی کی بقا کیلئے کی جانیوالی جدو جہد کٹھن ہو سکتی ہے۔ لاوا اگلتے پہاڑکے درمیان زندگی کی بقا کیلئے ہونے والی ایسی ہی ایک جنگ پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی ایکشن فلم” پوم پی”کا پہلا ٹریلر ریلیز کرد یا گیا ہے۔ ہدایت کار اینڈرسن پال کی اس نئی فلم کی کہانی 79 عیسوی میں اٹلی میں واقع آتش فشاں پہاڑ “Vesuvius”کے پھٹنے سے پیدا ہونے والی تباہی کے گِرد گھومتی ہے۔
جسکے نتیجے میں پوم پی نامی شہر تیرہ سے بیس فٹ تک لاوے میں غرق ہو گیا تھا۔ اسی ہولناک واقعے کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار کِٹ ہیرنگٹن، ایمیلی براننگ، جیرڈ ہیرس اور جیسیکا لوکس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ 100 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانیوالی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال 21 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔