ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم “پلینز” کا ٹریلر جاری

Aynymated Movies

Aynymated Movies

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم ,پلینز,(Planes)کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کارکلے ہال کی اس اینیمیٹڈ فلم میں ہوائی جہاز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔

آسمان کی بلندی پر آپس میں الجھتے اور ریس لگاتے جہاز دیکھنے والوں کو ایڈونچر کی ایسی دنیا میں لے جائیں گے کہ بچے تو بچے بڑے بھی اس فلم کے دیوانے ہو جائیں ۔ جان لاسیٹرکی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچر فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور ایکٹرڈین کک ،Carlos Alazraqui ، اسٹیسی کیچ، ڈیوڈ کروفٹ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کرائے ہیں جورواں سال 9اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔