ہالی ووڈ کے معروف اداکارہ وین ڈیزل کو ہالی ووڈ واک آف فیم سے نوازا گیا

Van Diesel

Van Diesel

ہالی وڈ کے معروف اداکارہ وین ڈیزل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہالی ووڈ واک آف فیم سے نوازا گیا۔ ہالی ووڈ کے مشہور واک آف فیم میں وین ڈیزل کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ستارے کی رونمائی کی گئی ہے۔

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز فلموں کے اداکار وین ڈیزل نے اس موقع پر ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تیس برس پہلے وہ انہی گلیوں میں پرفارم کرتے تھے۔ انہیں علم نہیں تھا کہ کبھی کوئی ہالی ووڈ ڈائریکٹر انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کا موقع دے گا۔ تقریب میں ڈیزل کی اہلیہ اور بیٹیوں نے بھی شرکت کی۔