نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ کے دو صفِ اول کے اداکار ایک ساتھ اور ایک دوسرے کے مدِ مقابل۔ جی بالکل ٹھیک سنا آپ نے ایکشن اسٹار سلویسٹر اسٹالون اور رابرٹ ڈی نیرو کی اسپورٹس کامیڈی فلم گرج میچ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ باکسنگ فلمز کے ہیرو زراکی بلبوا (سلویسٹر اسٹالون) اور ریجنگ بل (رابرٹ ڈی نیرو) پہلی بار ہدایتکار پیٹر سیگل کی فلم گر ج میچ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل آرہے ہیں۔
پروڈیوسرز بل گربر اور مارک اسٹیون جانسن کی اس فلم کی کہانی دو باکسرز بلی میک ڈونن عرف دی کڈ(ڈی نیرو)اور ہنری شارپ عرف ریزر(اسٹالون)کے گرد گھومتی ہے جو 30 سال بعد ریٹائرمنٹ چھوڑ کر ایک بار پھر باٹ کیلئے رنگ میں اتر رہے ہیں تاکہ اپنی پچھلی دشمنی کا حساب کتاب برابر کرسکیں۔ باکسنگ کے دا پیچ دکھاتے دو عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی پریکٹس اور دلچسپ فائٹس کے گرد گھومتی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔