بھارت (جیوڈیسک) آن لائن جنسی مواد کی تلاش میں بھارتی شہر بازی لے گئے۔ پہلے دس میں سے سات شہر بھارت کے ہیں، پاکستان کا صرف ایک شہر لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔ گوگل نے 2011 میں جنسی مواد کی تلاش کی سب سے زیادہ ہٹ پاکستان سے وصول کیں۔
اس فہرست کے پہلے دس میں سے سات شہر بھارت کے ہیں جو انٹرنیٹ میں اخلاق باختہ مواد کی تلاش میں شامل ہیں۔ 2011 میں گوگل سرچ انجن پر سات بھارتی شہروں میں ”جنسی“ سوال خاص طور پر مقبول رہا جس نے دنیا کے ٹاپ 10 میں ان شہروں کو شامل کر دیا۔ لکھنواور کولکتہ جو اپنی اعلی ثقافتی اقدار پر فخر کرتے ہیں اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔پوناپانچویں،نئی دہلی چھٹے،بنگلورساتویں،چنائی آٹھویں اور ممبئی نویں نمبر پر ہے۔
گوگل پرجنسی مواد کی تلاش میں پہلے دس شہروں میں صرف تین غیر بھارتی شہر ہیں جن میں کولمبو پہلے نمبر پر، پاکستان کا شہر لاہور چوتھے اور ہنوئی دسویں نمبر پر ہے۔ جنسی مواد کی تلاش میں پہلے ٹاپ 10 شہرایشیا کے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز نے 2011 میں جنسی مواد کی تلاش کی سب سے زیادہ ہٹ پاکستان سے وصول کیں، پاکستان 2010 میں بھی سرفہرست تھا۔ 2011 میں بھارت اور پاکستان میں جس اصطلاح کو گوگل میںسب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ How to kiss تھا۔