آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف ٹیکسی یونین کا احتجاج، بنی گالہ کیطرف مارچ

Taxi Service

Taxi Service

جڑواں شہر (جیوڈیسک) شہر اقتدار اور راولپنڈی میں نجی ٹیکسی مالکان نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیکسیاں فیض آباد کے قریب راول ڈیم کی طرف جانے والی مری روڈ پر کھڑی کر کے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

پولیس کی طرف سے معاملہ حل کرنے کی کوششیں ناکام ہونے پر انتظامیہ نے شاہراہ پر بھاری نفری تعینات کر دی جس کے بعد مظاہرین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ چلے گئے۔ مگر عمران خان کی عدم موجودگی کے باعث مظاہرین دوبارہ مری روڈ پر اکٹھے ہو گئے اور آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ دوہرا معیار ختم کرے، ہم سے ٹیکس اور پرمٹ کے نام پر پیسے لئے جاتے ہیں جبکہ آن لائن سروس کو رعایت دی جا رہی ہے۔