واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکیوں کی اکثریت نے صدر اوباما کے شام پر حملے کی مخالفت کردی، عوامی سروے میں صرف 26 فیصد امریکی شہریوں نے اوباما کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ امریکا میں کئے گئے ایک عوامی سروے میں 61 فی صد افراد نے رائے دی ہے کہ کانگریس کو امریکی صدر کے شام میں فوجی کارروائی کے فیصلے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
26 فی صد افراد نے کہا کہ وہ اوباما کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے میں صرف 16 فی صد افراد نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شام میں محدود کارروائی میں کوئی حرج نہیں جبکہ 75 فی صد امریکیوں نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔