صرف اسی فلم میں گاوں گا جس میں اداکاری بھی کروں،علی ظفر

Ali Zafer

Ali Zafer

نئی دہلی(جیوڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے علی ظفر ان دنوں بالی وڈ میں بہت کامیاب جا رہے ہیں۔ ان کی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم چشم بد دور بھی فلم بینوں کا دل لبھانے میں کامیاب رہی ہے۔

اس فلم میں بھی علی ظفر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔چشم بد دور کی کامیابی کے بعد انہیں کئی فلموں میں اداکاری اور گلوکاری کی پیش کشیں ہوئی ہیں۔ مگر علی ظفر کہتے ہیں کہ وہ صرف ان فلموں میں گانے کو ترجیح دیں گے جس میں انہیں بطور اداکار بھی شامل کیا جائے گا۔