صرف نعرے نہیں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر اٹھے ہیں ،علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ۔اے 48راولپنڈی علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ پاکستان کو صالح قیادت اور وطن قوتیں ہی بچا سکتی ہیں ،ہمیں سر مایہ دارا نہ نظام اور موروثی سیاست کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ،ملک کو درپیش چلینجز میں سے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے ۔اس کا خاتمہ کرنا ہوگا ،صرف نعرے نہیں ہم امن کا پیغام لے کر اٹھے ہیں اور ملک اور قوم کی حقیقی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ مختلف مذاہب کے درمیان روا داری ،اور وحدت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام امیدواروں کو بلایا گیا ہے۔جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے این ۔اے 48میں ان تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جو حلقے کے مختلف علاقوں میں الیکشن مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔