اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق

Oil

Oil

ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا کے شہر ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں تیل کی پیداوار میں کمی کا سمجھوتہ طے پا گیا۔

اوپیک کے مطابق تیل کی پیداوار میں اگلے سال جنوری سے 12 لاکھ بیرل کمی شروع ہو گی اور چھ مہینوں کے لیے پیداوار مجموعی طور پر ساڑھے بتیس ملین بیرل ہو گی۔

سمجھوتے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔