کراچی (جیوڈیسک) اوپیک ممالک کے تیل کی یومیہ فروخت کا حجم 2 کروڑ 53 لاکھ بیرل ہوگیا جبکہ فروخت 10 کھرب 26 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایرانی خام تیل کی یورپی ممالک میں مانگ کم ہونے کے بعد ایشیا ئی ممالک میں فروخت بڑھ گئی۔ اوپیک ممالک کے ادارہ شماریات کے سالانہ اعداد و شمار کی مطابق گزشتہ سال سب سے زیادہ تیل کی فروخت والے ممالک کی فہرست میں سعودیہ عرب 3 کھرب 26 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی فروخت کیساتھ پہلے متحدہ عرب عمارات 1 کھرب 18 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی فروخت کیساتھ دوسرے نمبرپر رہا۔
یورپی ممالک میں ایرانی تیل کی مانگ میں کمی کے باعث گزشتہ برس ایرانی خام تیل کی ایشیا میں فروخت بڑھ گئی، ایرانی تیل کی یورپی ممالک میں یومیہ فروخت 7 لاکھ 41 ہزار بیرل یومیہ تھی جو کہ گزشتہ برس گھٹ کر 1 لاکھ 62 ہزار بیرل یومیہ پر آ گئی جبکہ ایشیائی ممالک میں ایرانی تیل کی فروخت کا حجم 13 لاکھ 90 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 18 لاکھ 40 ہزار بیرل یومیہ ہوگیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق یورپ میں فریکنگ ٹیکنالوجی کا فروغ پاتا رجحان مستقبل میں اوپیک ممالک کے تیل کی مانگ میں کمی کر دیگا۔