اوپیک کا تیل کی پیداوار میں ساڑھے سات لاکھ بیرل روزانہ کمی کا فیصلہ
Posted on September 29, 2016 By Mohammad Waseem کاروبار
Oil Pricing
الجزائر (جیوڈیسک) الجیریا میں ہونے والے اجلاس میں اوپیک نے غیر متوقع طور پر خام تیل کی پیداوار میں ساڑھے سات لاکھ بیرل یومیہ کمی کر دی۔
خبر کے منظر عام پر آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہو گیا۔
نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے نومبر کے سودے دو ڈالر اڑتیس سینٹ اضافے سے سینتالیس ڈالر پانچ سینٹ میں ہوئے۔
یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے دو ڈالر بہتر سینٹ اضافے سے اڑتالیس ڈالر انہتر سینٹ میں ہوئے۔