جھوم کر منائیں گے آقا کا میلاد ہم
Posted on December 18, 2015 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
جھوم کر منائیں گے آقا کا میلاد ہم
اور سب کو دکھائیں گے آقا کا میلاد ہم
دیکھ لینا ایک دن ایسا بھی ہوگا ضرور
سنیں گے سنائیں گے آقا کا میلاد ہم
عرش پر بھی ہے خوشی فرش پر بھی ہے خوشی
سب کو یہ بتائیں گے آقا کا میلاد ہم
جس جگہ پہ ہوتا ہے رحمتیں خدا کی ہیں
دیکھنے کو جائیں گے آقا کا میلاد ہم
کہتے ہیں فرشتے بھی جا ئیں گے ہم بھی وہاں
جس جگہ پہ پائیں گے آقا کا میلاد ہم
جو نہیں ہیں جانتے محفلِ میلاد کو
ان کو بھی بتائیں گے آقا کا میلاد ہم
ہو گی جب دید بنی دیکھ لینا ہے یقیں
حشر میں سجائیں گے آقا کا میلاد ہم
موت اعظم آئے گی محفلِ میلاد میں
دل میں لے کے جائیں گے آقا کا میلاد ہم
Milaad un Nabi
تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
[email protected]