کھلے مین ہول
Posted on April 1, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
لاہور( ٰ امیتاز علی شاکر) کاہنہ نو وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف کے انتخابی حلقے پی پی 159میں واقع ہے۔ آج میں وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بلکہ اپنے حلقہ کے ایم پی اے جناب میاں محمد شہباز شریف کے سامنے اپنے علاقے کا ایک اہم لیکن بالکل چھوٹا سا مسئلہ رکھنے جارہا ہوں۔ مسئلہ چھوٹا لیکن اہل علاقہ کیلئے پریشانی بڑی ہے۔کاہنہ نو شہزادہ روڈ پر واقع جٹھولاں والے قبرستان کے جنازگاہ کی طرف جانے والے واحد راستے پر تین سے چار مین ہول (گٹر) ہیں جو ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
اہل علاقہ نے کئی مرتبہ مقامی انتظامیہ کے سامنے یہ مسئلہ رکھا لیکن اُن کے کان پر کبھی جوں تک نہیں رینگی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں بزرگ شامل ہوتے ہیں اور رش زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کھلے مین ہوں جلدی نظر بھی نہیں آتے۔اکثر رات کے اندھیرے میںمیت کو کندھا دیتے وقت بزرگ حضرات کھلے مین ہول میں گرکر زخمی ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں کہ ِان کھلے مین ہولوں پر ڈھکن لگا کر اِن کو بند کردیا جائے تاکہ پھر کوئی انسان ان میں گر کر زخمی نہ ہو۔