اوپن مارکیٹ میں ڈالر 101 روپے 40 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) مختلف ضروریات کے باعث بیرون ملک ڈالر بھیجنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ااوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 101 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر فروخت کیا جارہا ہے۔

ہفتے کے مقابلے میں اس کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ صورت حال کے باعث تعلیم، علاج اور دیگر ضروریات کے لیے بیرون ملک رقم بھجوانے کے لیے مہنگا ڈالر خریدنا ہو گا۔

دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 100 روپے 7 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران قدر 100 روپے 20 پیسے تک پہنچی تھی مگر اسٹیٹ بینک کی جانب سے مارکیٹ میں 2 سے 3 کروڑ ڈالر فراہم کیے جانے کے بعد قدر مستحکم ہو گئی ہے۔