Posted on March 31, 2014 By Geo2 Webmaster کاروبار, کراچی
Shortlink:
Dollar
کراچی (جیوڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قیمت میں استحکام رہا۔ ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قیمت 100 روپے 10 پیسے پر برقرار رہی جبکہ یورو کے ریٹ 138 روپے 75 پیسے اور برطانوی پائونڈ کے 167 روپے 75 پیسے رہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جاپانی ین کی قیمت 0.99229 روپے، آسٹریلوی ڈالر 93 روپے 11 پیسے، کینیڈین ڈالر 91 روپے 17 پیسے، سنگاپوری ڈالر 80 روپے، ہانگ کانگ ڈالر 13 روپے 35 پیسے، یواے ای درہم 27 روپے 70 پیسے، کویتی دینار 335 روپے 65 پیسے، قطری ریال 27 روپے 66 پیسے، عمانی ریال 261 روپے، بحرینی دینار 266 روپے 48 پیسے، بھارتی روپیہ 1 روپے 70 پیسے، سعودی ریال 27 روپے 5 پیسے اور ملائیشن رنگٹ کی قیمت 33 روپے 20 پیسے رہی۔
by Geo2 Webmaster
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com